مودی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم کو کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح یہاں راج گھاٹ کا دورہ کیا اور ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آج ملک اپنا 78 واں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس موقع پر تاریخی لال قلعہ پر خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مسٹر مودی نے گاندھی جی کی سمادھی پر جاکر انہیں یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا ’’تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارک ہو۔ جئے ہند۔‘‘

انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی اٹل سدیو پر بھی جاکر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا