اداروں کی حساسیت سے عوام کی خواہشات پوری ہوں گی: مودی

0
0

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً تین لاکھ ادارے ہیں اور اگر یہ ادارے عام شہریوں کے مفاد میں ہر سال دو اصلاحات کے کام کرتے ہیں تو ہر سال 25 سے 30 لاکھ تک اصلاحات ہوں گی اور جس کا براہ راست فائدہ عام شہری کو پہنچے گا۔
78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں تقریباً تین لاکھ چھوٹے ادارے ہیں اور اگر یہ ادارے ایک سال میں صرف دو اصلاحات کریں تو ایک سال میں 25 سے 30 لاکھ اصلاحات ہو جائیں گی اور اس سے عام شہری کو فائدہ ہو گا اور عام شہری کو بہت سی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دور میں ملک امنگوں سے بھرا ہوا ہے اور ہر نوجوان نئی بلندیاں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہر شعبے میں ورک کلچر کی رفتار بڑھی ہے اور تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بنیادی سہولتیں اہم ہیں ان میں بہتری لائی جائے۔ حکومت انتہائی حساس ہے، اس لیے انہیں امید ہے کہ ملک کی ہر حکومت حساسیت کے ساتھ شہریوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ملک کا ہر شہری اہم ہے اور اس کے بحران کو کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر شہری تیزی سے خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا