سی اے ایس میں ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد، انہیں نہیں ملے گا تمغہ

0
0

نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) ثالثی عدالت (سی اے ایس) کے ایڈہاک ڈویژن نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی اپیل کو مسترد کر دیا، جسے پیرس اولمپکس 2024 میں 50 کلوگرام کے زمرے میں مقررہ معیار سے 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کھیلوں کے ثالثی کی عدالت (سی اے ایس) کے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
آئی او اے نے ایک بیان میں کہا کہ پیرس اولمپکس میں مقابلے کے ایک دن بعد وزن کی خلاف ورزی پر کسی کھلاڑی کو مکمل طور پر نااہل قرار دینا مکمل تحقیقات کا معاملہ ہے۔ ہندوستان کے قانونی نمائندوں نے سی اے ایس کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے تھے۔
آئی او اے نے اپنے بیان میں کہا کہ سی اے ایس اے کے فیصلے کے بعد بھی آئی او اے پھوگاٹ کی مکمل حمایت میں کھڑا ہے اور مزید قانونی آپشنز تلاش کر رہا ہے۔ آئی او اے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پابند ہے کہ ونیش کے کیس کی سماعت کی جائے۔ آئی او اے کھیلوں میں انصاف کی وکالت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے 100 گرام وزن بڑھنے کی وجہ سے فائنل کھیلنے سے نااہل ہونے کے بعد سی اے ایس میں اپیل دائر کی تھی اور مشترکہ چاندی کا تمغہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا