راج ناتھ نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

0
0

نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے پیش نظر بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یوم آزادی سے ایک دن قبل یہاں ساؤتھ بلاک میں ہونے والی اس میٹنگ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، دفاعی سکریٹری گردھار ارمانے، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور دیگر سینئر حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔
جموں و کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج بھی ایک فوجی جوان مقابلے میں شہید ہوا۔ اس سے پہلے بھی تقریباً ہر ہفتے مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے ہوتے رہے ہیں۔ ان واقعات میں فوج اور مسلح افواج کے اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال جولائی تک دہشت گردی کے دس واقعات میں فوج کے جوانوں سمیت بیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں دہشت گردوں کی اچھی خاصی تعداد بھی ماری گئی ہے لیکن دہشت گرد اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا