عسر انکاؤنٹر میں آرمی کیپٹن ہلاک، آپریشن جاری
لازوال ڈیسک
جموں// جموں کے پتنی ٹاپ علاقے کے عسر علاقے میں جاری مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
فوج نے کہا کہ یہ افسر علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران زخمی ہوا ہے۔
واضح رہے سرچ پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اہلکار نے دم توڑ دیا ہے اور اس کی شناخت 48 آر آر کے کیپٹن دیپک کے طور پر ہوئی ہے۔