جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں جائے انکائونٹر سے ایم فور رائفل بر آمد، وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

0
0

جموں، 14 اگست (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے عسر شیو گڑھ علاقے میں جائے انکائونٹر سے ایک ایم فور رائفل اور دیگر جنگی سامان جیسا سٹور بر آمد کیا ہے جبکہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسر کے شیو گڑھ علاقے میں بدھ کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران ایک ایم فور رائفل اور تین بیک پیکس بھی بر آمد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں خون کے دھبے بھی دیکھے گئے۔
بعض اطلاعات کے مطابق اس انکائونٹر کے دوران ایک ملی ٹنٹ زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد شیو گڑھ علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ایک جموں نشین دفاعی ترجمان نے منگل کی شام ‘ایکس’ ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طورپر پٹنی ٹاپ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق کوکر ناگ،پٹنی ٹاپ ، ادھم پور اور کشتواڑ کے جنگلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا