یادو بھوپال میں، وجے ورگیہ اندور میں پرچم لہرائیں گے

0
0

بھوپال، 14 اگست (یو این آئی) کل یوم آزادی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو دارالحکومت بھوپال میں پرچم کشائی کریں گے۔
سرکاری معلومات کے مطابق ڈاکٹر یادو کل دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے پروگرام میں پرچم کشائی کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیورا جبل پور میں، راجندر شکلا ساگر میں، وزیر کیلاش وجے ورگیہ اندور میں، پرہلاد پٹیل ریوا میں، سیونی میں کرن سنگھ ورما، کٹنی میں ادے پرتاپ سنگھ، سنگرولی میں سمپتیا اوئیکے، تلسی سلاوٹ گوالیار ضلع ہیڈکوارٹر پر پرچم کشائی کرکے وزیر اعلیٰ سے کا پیغام پڑھیں گے۔
دموہ میں وزیر رامنیواس راوت، اندل سنگھ کنسانا دتیا، نرملا بھوریا مندسور، گووند راجپوت گنا، وشواس سارنگ ہردا، نارائن سنگھ کشواہا شاجاپور، ناگر سنگھ چوہان آگر، پردیومن سنگھ تومر شیوپوری، راکیش شکلا اشوک نگر، چیتنیہ کشیپ راج گڑھ، اندر سنگھ پرمار بڑوانی میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کریں گے۔
وزیرمملکت (آزادانہ چارج) کرشنا گوڑ سیہور میں، دھرمیندر لودھی کھنڈوا میں، دلیپ جیسوال سدھی میں، گوتم ٹیٹوال اجین میں، لکھن پٹیل ودیشہ میں اور نارائن سنگھ پنوار رائسین میں پرچم کشائی کریں گے۔ وزیرمملکت نریندر پٹیل بیتول میں، پرتیما باگری ڈنڈوری میں، دلیپ اہیروار انوپ پور میں اور رادھا سنگھ میہار میں پرچم کشائی کریں گی۔ باقی اضلاع میں متعلقہ اضلاع کے کلکٹر پرچم کشائی کریں گے اور وزیر اعلیٰ کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا