کشیدا جاپان میں عہدہ چھوڑیں گی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

0
0

ٹوکیو، 14 اگست (یو این آئی) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا مطلب ہے کہ ایل ڈی پی سلش فنڈ گھپلوں اور گرتی ہوئی منظوری کی درجہ بندی پر تنقید کا سامنا کررہے مسٹر کشیدا وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا