رویندر ریناا ور دیگر پارٹی لیڈران نے جموں و کشمیر میں ترنگا یاترا کی قیادت کی

0
0

کہا پونچھ کے لوگ ہمیشہ محب وطن رہے ہیں،جموں و کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ ہفتہ آزادی منا رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموںرویندر رینا، صدر جموں و کشمیر بی جے پی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے جموں و کشمیر کے ارد گرد پارٹی کے یوتھ ونگ بی جے وائی ایم کے ذریعے نکالی جانے والی ترنگا یاترا کی قیادت کی۔یاد رہے پونچھ میں رویندر رینا نے ضلع صدر راجیش، سینئر لیڈر محمد رفیق، چشتی، سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی، ایس گوردیپ سنگھ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ ترنگا ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے شہید کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے۔
رویندر رینا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ ہفتہ آزادی منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور افتادہ ضلع میں پونچھ، مینڈھر اور سرنکوٹ علاقوں کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اور مقامی لوگوں نے جوش و خروش سے ریلی کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں سے ہماری آزادی چھیننے کے لیے لاتعداد محب وطن لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اپنی قوم اور معاشرے کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے بچانا ہمارا اولین فرض ہے۔ انہوں نے پونچھ کے باشندوں کی بھی ستائش کی کہ وہ ہمیشہ سخت حب الوطن رہے ہیں اور انہوں نے تمام برادریوں کے درمیان بھائی چارہ برقرار رکھا ہے۔
دریں اثناءکٹھوعہ میں مرکزی وزیر اعظم پی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے وائی ایم کے صدر ارون پربھات، ضلع صدر گوپال مہاجن اور دیگر موجود تھے۔وہیںآر ایس پورہ جموں ساو ¿تھ میں ایم پی (لوک سبھا) جوگل کشور شرما، سابق وزیر شام چودھری، انچارج ہر گھر ترنگا منیش شرما، ضلع پربھاری ایودھیا گپتا، ضلع صدر ریکھا مہاجن، بلدیو بلوریا موجود تھے۔اس دوران باہو اسمبلی حلقہ میں سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، نائب صدر اسیم گپتا اور انورادھا چاڑک، ضلع پربھاری ایودھیا گپتا، ضلع صدر ریکھا مہاجن، ضلع صدر بی جے وائی ایم جتیندر سلاتھیا اور دیگر موجود تھے۔
تاہم جموں ویسٹ میں سابق وزیر ست شرما، انچارج ہر گھر ترنگا منیش شرما، بی جے پی سکریٹری اروند گپتا، بی جے پی سکریٹری ایودھیا گپتا، سینئر لیڈر سنجے بارو، ایڈو کنو شرما ضلع صدر بی جے وائی ایم اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پرچھمب اسمبلی حلقہ میں راجیو شرما ضلع صدر بی جے پی اکھنور، برجیشور رانا پربھاری، وکاس رینا ضلع صدر بی جے وائی ایم اور دیگر موجود تھے۔وہیںبسوہلی حلقہ میں درشن سنگھ ضلع صدر بی جے پی پہاڑی ضلع، تاجندر سنگھ ڈی ڈی سی مہان پور، شلیندر سنگھ منڈل صدر بی جے وائی ایم منڈل مہان پور اور دیگر موجود تھے۔تاہم ریاسی میں ضلع صدر روہت دوبے، وجے پاروچ ضلع صدر بی جے وائی ایم اور دیگر موجود تھے۔اس سلسلے میں اودھم پور ویسٹ میں بی جے وائی ایم کے صدر انکش شرما، سنی کلسوترا، آکاش دیپ اور دیگر موجود تھے۔وہیںکشتواڑ اسمبلی حلقہ میں راکی گوسوامی ضلع صدر بی جے وائی ایم کشتواڑ اور دیگر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا