کیف، 13 اگست (یو این آئی/شنہوا) یوکرین کی فوج نے منگل کی رات روس کی طرف سے نشانہ بنائے گئے تقریباً 30 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کے ذرائع نے آج یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے چھوڑے گئے ڈرون جنوبی، شمالی اور وسطی یوکرین کے آٹھ علاقوں میں تباہ کیے گئے۔ تاہم اس حملے میں گیس پائپ لائن اور ہسپتال سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں ہونے والے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
سومی کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین میں منگل کی صبح ایک مگ 31 لڑاکا طیارہ جس میں کنزال ایئر لانچ کیے گئے بیلسٹک میزائل تھے، کے روسی ایئر فیلڈ سے اڑان بھرنے کے بعد ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔