سری نگر، 13 اگست (یو این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی کا کہنا ہے کہ وادی بھر میں 15 اگست کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے سیکورٹی چلینجز درپیش ہیں ان کے مطابق بھر پور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں بخشی اسٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈرس ریہرسل تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یوم آزادی آنے والا ہے، اس ضمن میں وادی کے تمام اضلاع میں آج فل ڈرس ریہرسل تقریبات کا انعقاد ہوا’۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 اگست کی تقریبات کے احسن اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسٹر بردی نے کہا کہ ان تقریبات میں اہم ایونٹس اور ثقافتی پرگراموں کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کا پختہ بند وبست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے سیکورٹی چلینجز ہیں اسی طرح کے بھر پور سیکورٹی انتطامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘کوکرناگ میں آپریشن ابھی جاری ہے، دشمن ناپاک کوششیں کرتا رہتا ہے سیکورٹی بندوبست بھی اسی کے حساب سے کیا جاتا ہے اور سیکورٹی فورسز چوک وچوبند ہیں’۔
اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بھدوری نے کہا کہ فل ڈرس ریہرسل میں بچوں اور دوسرے شرکا نے کافی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امسال بھی 15 اگست کی تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد متوقع ہے۔
بتادیں کہ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی مین تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔