بدھ کو شروع ہوگی ایس ایس ایل وی-ڈی 3 کی الٹی گنتی

0
0

سری ہری کوٹہ، 13 اگست (یو این آئی) آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ خلائی مرکز سے بھیجے جانے والے ایس ایس ایل وی-ڈی 3 کی الٹی گنتی بدھ کو شروع ہوگی۔
اسرو ذرائع نے بتایا کہ لانچ کی الٹی گنتی کل یعنی بدھ سے شروع ہوگی۔ کل 175.5 کلوگرام وزنی اس ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ایس-08) کو اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) کا استعمال کرتے ہوئے لانچ کیا جائے گا۔ یہ ایس ایس ایل وی-ڈی 3 کا تیسرا اور آخری ترقیاتی لانچ ہے اور اس مرحلے میں یہ مائیکرو سیٹلائٹ لے کر یوم آزادی پر صبح 9.17 بجے شار رینج سے روانہ ہوگا۔
انہوں ن ے کہا ’’اس مشن نے ایس ایس ایل وی ترقیاتی پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے اور ہندوستانی صنعت اور این ایس آئی ایل کے آپریشنل مشن کو اہل بنایا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ای او ایس-08 اسرو کا زمینی مشاہدہ کرنے والا جدید ترین سیٹلائٹ ہے۔ ای او ایس-08 مشن کے بنیادی مقاصد مائیکرو سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنا، مائیکرو سیٹلائٹ بس کے ساتھ ہم آہنگ پے لوڈ آلات بنانا اور مستقبل کے آپریشنل سیٹلائٹس کے لیے درکار نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا