0
134

کوکرناگ انکائونٹر: ملی ٹنٹوں کی تلاش کے چوتھے روز بھی آپریشن جاری

سری نگر، 13 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے اہلن گڈول کوکرناگ جنگل علاقے میں ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے منگل کو مسلسل چوتھے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
بتادیں کہ کوکر ناگ کے اہلن گڈول جنگل علاقے میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو عام شہری بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
جاں بحق ہونے والے جوانوں کی شناخت حوالدر دیپک کمار یادو اور لانس نائیک پروین شرما کے طور پر ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کوکر ناگ کے اہلن گڈول علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ اہلن گڈول کا علاقہ گھنے جنگلات پر محیط ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کے اہلکار آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔
ان کامزید کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے لیکن جنگل گھنا ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا