ابتدائی گراوٹ کے بعد ابھراشیئر بازار

0
0

ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سے خوفزدہ سرمایہ کاروں کی فروخت کی وجہ سے ابتدائی تجارت میں آدھے فیصد سے زیادہ گراووٹ والے شیئر بازار نے دوپہر 12 بجے سے پہلے کی گئی خریداری کی وجہ سے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرلی۔
تادم تحریر بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 166.42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79،872.33 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 38.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24،405.75 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
ابتدائی تجارت میں، سینسیکس 376 پوائنٹس گر کر 79,330.12 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ وقت کے بعد فروخت کے دباؤ میں یہ 79,226.13 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا۔ لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کی وجہ سے یہ دوپہر 12 بجے سے پہلے 80,106.18 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح نفٹی 47 پوائنٹس گر کر 24,320.05 پوائنٹس پر کھلا اور کاروبار کے دوران اب تک 24,212.10 پوائنٹس کی نچلی جبکہ 24,472.80 پوائنٹس کی بلند سطح پر رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا