درگ، 12 اگست ( یو این آئی ) چھتیس گڑھ کے ضلع درگ کے بوری تھانہ علاقے کے ہیری گاؤں میں ایک تیز رفتار ٹرک نے وہاں سے گزرنے والے ایک کسان کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ متوفی کسان کی شناخت ہیری کے رہنے والے بودھن وشوکرما (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بودھن صبح تقریباً 6.15 بجے کھیت سے پیدل گھر جا رہے تھے۔ اس دوران لوہے کے اسکریپ سے لدے ٹرک نمبر سی جی 09 جے ای 6561 کا پچھلا پہیہ نکل گیا۔ ٹرک ڈرائیور نے کسی طرح گاڑی پر قابو پایا لیکن وہیل اتر کر آگے جا رہے کسان سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔