شری امرناتھ جی یاترا مسلسل دوسرے روز بھی معطل

0
0

سری نگر، 12 اگست (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا پیر کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیپ سے لگاتار دوسرے دن بھی معطل رہی۔بتادیں کہ یہ یاترا بھاری بارشوں کی وجہ سے اتوار کے روز بھی معطل رہی تھی۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ گاندربل کے بالتل بیس کیمپ سے پیر کو بھی یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو ہوئی بارشوں کی وجہ سے اس ٹریک کو نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت کی جا رہی ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ننون پہلگام بیس کیمپ سے یاترا کو 6 اگست کو بھاری بارشوں کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ننون پہلگام روٹ پر بھی مرمتی کام جاری ہے۔

بتادیں کہ 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 5 لاکھ سے زیادہ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی اونچائی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضاب ہوئے ہیں اور اس طرح سال گذشتہ کی یاترا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔سال گذشتہ کی یاترا جو 62 دنوں پر محیط تھی، کے دوران صرف ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے یاترا انجام دی تھی۔

سال گذشتہ شری امرناتھ جی یاترا 30 جون سے شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا