اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہندوستانی علمی نظام کو مربوط کرنااہمیت کاحامل:سنہا

0
0

جموں یونیورسٹی میں مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر کا افتتاح، قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں اہم پیشرفت
لازوال ڈیسک

جموں//لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اور مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت اساتذہ کی صلاحیتوں اور تربیت کو بڑھانے اور قومی تعلیمی پالیسی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جدید تدریسی طریقوں کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”اعلیٰ تعلیم کے متحرک ماحول میں، فیکلٹی ممبران کی صلاحیتوں کی تعمیر ضروری ہے۔ قیادت کی مہارت، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، اور ہندوستانی علمی نظام کے ساتھ مربوط جامع اور کثیر شعبہ جاتی تعلیم کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔“انہوں نے کہا کہ مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیتی مراکز، این ای پی 2020 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار کیے گئے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر اور ایک منصفانہ اور عادلانہ معاشرے کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ہندوستان کے تعلیمی نظام میں ان کی اہم خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے مشاہدہ کیا کہ مالویہ مشن – اساتذہ تربیتی پروگرام، این ای پی کی سفارشات کے نفاذ، معیاری تدریس، مساوات، آن لائن تعلیم، ٹیکنالوجی کے استعمال، بھارتی زبانوں کے فروغ، پیشہ ورانہ تعلیم، اور کثیر شعبہ جاتی تعلیم پر توجہ مرکوز کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مشن مہامنا کے نظریات کے مطابق اعلیٰ تعلیم کو تبدیل کرنے کے لئے بھارتی اقدار اور روایات کو تدریس، تحقیق، اشاعتوں، پیٹنٹس اور ادارہ جاتی ترقی میں ضم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تدریسی طریقوں میں معیار اور عمدگی کو شامل کرکے تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں۔ ہمیں اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی اور صلاحیتوں اور قیادت کی مہارتوں کی تعمیر کو یقینی بنانا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی طرف سے جدید تعلیمی پروگراموں کے آغاز اور تنقیدی سوچ، تخلیقیت، جدت اور تعاون جیسے اہم پہلوو ¿ں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی، جن کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کے مطابق زندگی بھر سیکھنے اور 21ویں صدی کی مہارتوں کے فریم ورک پر زور دینا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر امیش رائے، وائس چانسلر، جموں یونیورسٹی؛ پروفیسر مینا شرما، ڈین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ؛ پروفیسر سندیپ پانڈیتا، ڈائریکٹر؛ ایم ایم ٹی ٹی سی، جموں یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔شری آنند جین، اے ڈی جی پی جموں؛ شری رمیش کمار، ڈویژنل کمشنر جموں اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا