کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز و ملی ٹینٹوں کے درمیان مختصرفائرنگ

0
0

بابر فاروق

کشتواڑضلع کشتواڑ میں ناگسینی بلاک کے دورافتادہ علاقہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز و ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہواجس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے بڑے پیمانے پرتلاشی مہم شروع کردی ہے جوجاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا مختصر تبادلہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد نوناٹو، پیاس ناگسینی اور گردونواح کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔
علاقہ میں اضافہ سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا اور ناگسینی بلاک کے مختلف مقامات پر تلاشی کاروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن پاڈر میں چل رہی مچیل ماتا یاترا کو اتوار صبح مختصر وقفے کے لیے روکا گیا تھا بعد ازاں یاترا گاڑیوں کو کشتواڑ پاڈر سڑک پر سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ضلع پولیس کشتواڑ کے سینئر آفیسران بشمول سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالالقیوم یاتریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے خود بھی موقع پر موجود رہے۔
ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے بھی پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے سبب یاترا کو کچھ وقفے کے لیے روکا گیا تھا اور بعدازاں تلاشی مہم کے بعد یاترا و دیگر ٹریفک کو کشتواڑ پاڈر سڑک پر بحال کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا