ماسکو، 11 اگست (یو این آئی) روسی انسانی حقوق کمشنر تاتیانا موسکالکووا نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک سے روس کے مغربی علاقے کرسک میں یوکرین کے حملے کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
"یوکرین کی مسلح افواج مسلسل کرسک کے علاقے پر حملہ کررہی ہے، جس سے ہزاروں شہری ہلاک ہو رہے ہیں،” میں نے یوکرین کے حملے کی مذمت کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو ایک اپیل بھیجی ہے، انسانی حقوق نے ٹیلی گرام پر لکھا ۔ انہوں نےکہا کہ علاقائی انسانی حقوق کے کمشنر ان عارضی مراکز میں سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جہاں کرسک کے رہائشی پہنچے ہیں۔
ان کا دفتر انہیں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو یوکرین کے فوجیوں نے سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو کر کرسک کے علاقے میں حملہ شروع کر دیا۔ کئی گاووں پر قبضہ کر لیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیف پر بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کا الزام لگایا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1625