مودی نے نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

0
0

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر مودی نے اتوار کے روز ایکس پر کہا، "مسٹر نٹور سنگھ جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہوں نے سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کی دنیا میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ اپنی دانشمندی کے ساتھ ہی انمول تحریر نگاری کے لیے بھی مشہور تھے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئيں میری تعزیت”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا