ماہر حیاتیات ڈاکنز کا فیس بک اکاؤنٹ ڈلیٹ

0
0

لندن، 11 اگست (یو این آئی) برطانوی ماہر حیاتیات، متعدد کتابوں اور سائنسی مقالوں کے مصنف رچرڈ ڈاکنز کا فیس بک اکاؤنٹ ان کی ایک پوسٹ کے بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جو باکسر جینیاتی طور پر مرد ہیں انہیں خواتین کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ الجزائر کے ایمان خلیف (66 کلوگرام) اور تائیوان کے لن یو ٹنگ (57 کلوگرام)، جو پہلے صنفی ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے، بعد میں پیرس میں ہونے والے 2024 گیمز میں اولمپک چیمپئن بنے۔

ڈاکنز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’میرا پورا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، مجھے لگتا ہے ایسا اس لئے ہوا ہے کیونکہ میں نے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا کہ ایمان خلیف جیسے جینیاتی طور پر مرد باکسرز کو اولمپک میں خواتین سے نہیں لڑنا چاہیے۔ یقیناً میری رائے دلیل کے لیے کھلی ہے۔ لیکن مکمل طورپر سنسر شپ۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے خواتین ٹورنامنٹ میں خلیف اور لن یو ٹنگ کی شرکت کی منظوری دی تھی، اس حقیقت کے باوجود کہ 2023 عالمی چیمپئن شپ میں وہ صنفی ٹیسٹ میں ناکام رہیں، جس میں ان کے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھی ہوئی دکھائی گئی تھی۔ اطالوی انجیلا کیرینی نے خلیف کے ساتھ ٹورنامنٹ کے 1/8 فائنل میں 46 سیکنڈ کے بعد ہار مان لی اور پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں خلیف نے ہنگری کے لوکا ہموری کو شکست دی۔ ہموری نے اپنے کوچ سے شکایت کی تھی کہ "میں اسے نہیں ہرا سکتی کیونکہ وہ ایک مرد ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا