کوکر ناگ انکاؤنٹر: زخمی عام شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا، آپریشن ہنوز جاری

0
0

سری نگر،11 اگست(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے اہلن گڈول کوکر ناگ میں اتوار کے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا عام شہری آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سلامتی عملے کو دقتوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوکر ناگ کے اہلن گڈول جنگلی علاقے میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جاں بحق جبکہ دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فوجی جوانوں نے زخمی عام شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم اتوار کی صبح ایک عام شہری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔دفاعی ذرائع کے مطابق کوکر ناگ کے اہلن گڈول علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ اہلن گڈول کا علاقہ گھنے جنگلات پر محیط ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کے اہلکار آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاہم خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے انہیں دقتوں کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔
دفاعی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔دریں اثنا باوثوق ذرائع کے مطابق خط پیر پنچال میں سیکورٹی فورسز کی جانب ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لانے کے بعد ملی ٹینٹ پہاڑی راستے کے ذریعے اہلن گڈول کوکر ناگ پہنچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ گھنے جنگلات میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور انہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔واضح رہے کہ ہفتے سے جاری گڈول کوکر ناگ انکاونٹر میں دو فوجی جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے جبکہ ابتدائی فائرنگ میں دو عام شہری بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا