دربھنگہ میں کثیر مقدار میں نیپالی شراب برآمد

0
0

دربھنگہ، 11 اگست (یو این آئی) بہار میں ضلع دربھنگہ کے مختلف تھانہ علاقوں سے پولس نے کثیر مقدار میں نیپالی شراب برآمد کی۔
پولس ذرائع نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ صدر سب ڈویژن کے بھلپٹی تھانہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات گشت کے دوران سونو پٹرول پمپ کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 27 پر ایک کار لاوارث ملی۔ کار کی تلاشی کے دوران کار کے ٹرنک سے ایک موبائل فون اور 432 لیٹر نیپالی شراب اور پچھلی سیٹ پر تولیے سے ڈھکی ہوئی 16 بوریاں برآمد ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بینی پور سب ڈویژن کے نہرا تھانہ علاقہ کے نارائن پور گاؤں میں سڑک کے کنارے ایک گڈھے سے نو بوریوں میں رکھی 405 لیٹر نیپالی شراب برآمد ہوئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا