لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ مشترکہ املاک کے وسائل اور دیرپا دیہی معاش‘‘ کے عنوان سے کتاب جاری کی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں ’’مشترکہ املاک کے وسائل اور دیرپادیہی معاش‘‘کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرأ کیا۔اس کتاب کی تصنیف ڈاکٹر جے پرکاش ورما ریجنل ڈائریکٹر اگنو ریجنل سینٹر جموں،پروفیسر وِنود کمار شریواستو شعبہ اقتصادیات و دیہی ترقی اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی ایودھیا اُتر پردیش نے کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفین کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
اِس کتاب میں اُتر پردیش کے قبائلی دیہاتوں میں معاش کی ترقی میں کامن پراپرٹی ریسورسز (سی پی آر) کے کردار، پالیسی فریم ورک، سماجی و اِقتصادی پروفائل اور وسائل کے اِستعمال کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر، کلسٹر یونیورسٹی آف جموںپروفیسر بچن لال، وائس چانسلر مکھن لال چترویدی نیشنل یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن بھوپال مدھیہ پردیش پروفیسر (ڈاکٹر) کے جی سریش، ریجنل ڈائریکٹر اِنڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونی کیشن جموں ڈاکٹر دلیپ کمار اور سینئر صحافی مہندر تیواری بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا