دیویانگ جن کی کوہ پیمائی ٹیم نے کلیمنجاروچوٹی پر 7800 مربع فٹ قومی پرچم لہرایا

0
0

پہلی مرتبہ ایک دیویانگ جن نے بیساکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی پر چڑھائی کی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایم آئی) کے بینر تلے دیویانگ جن مہم کے دستے، ہندوستانی کوہ پیماؤں نے آزادی کے 78 سال کی یاد میں افریقی براعظم کی بلندچوٹی کلیمنجارو پر 7,800 مربع فٹ قومی پرچم لہرا کر ایک نیا کارنامہ انجام دیا۔گروپ کیپٹن جے کشن کی قیادت میں دیویانگ ادے کمار اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے مشن کنچنجنگا نیشنل پارک ٹو ماؤنٹ کلیمنجارو (مشن کے 2 کے) کا آغاز کیا تاکہ ایک اور تاریخی کامیابی رقم کی جاسکے، اس سلسلے میں پہلی مرتبہ ایک دیویانگ جن کوہ پیما نے بیساکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ مہم مکمل کی۔
ٹیم نے اپنا سفر بیس کیمپ سے شروع کیا، اور 7 اگست 2024 کو 15500 فٹ کی بلندی پر واقع کیبو ہٹ پہنچی، جہاں انہوں نے رسیوں، زمینی جالیوں اور لنگروں کی مدد سے 7800 مربع فٹ کا قومی پرچم فخر سے دکھایا۔موسمی حالات اور تمام ممبران کی طبی تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹیم نے 8 اگست کو 3.00بجے اْروہو چوٹی پر چڑھائی شروع کی۔
کنکر پتھروالے علاقے، 85 ڈگری کی کھڑی چڑھائی اور الپائن صحرا کے ناہموار راستے ہوتے ہوئے 10 گھنٹے کی سخت چڑھائی کے بعد وہ کامیابی کے ساتھ وہ دوپہر ایک بجے اْروہو کی چوٹی پر پہنچے۔5895 میٹر (19341 فٹ) کی اونچائی پر انہوں نے مائونٹ کیلیمنجارو کی اروہو چوٹی پر 7800 مربع فٹ ہندوستانی پرچم لہرایا۔تاریخی مہم امید کی کرن ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استقامت اور حمایت کے ذریعے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد دیویانگ جن اور دیگر پسماندہ نوجوانوں کی آنے والی نسلوں کو ان کے خوابوں کے تعاقب کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے، خواہ وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔وزارت دفاع کے تحت ایچ ایم آئی، دنیا کا ایک اہم کوہ پیمائی انسٹی ٹیوٹ کا قیام 04 نومبر 1954کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1953 میں آنجہانی تینزنگ نورگے شیرپا اور سر ایڈمنڈ ہلیری کے ذریعہ ماؤنٹ ایورسٹ کی فتح کی یاد میں قائم کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا