’ہم سب کو ‘تاناشاہی ہندوستان چھوڑو’ کے لیے لڑنا ہوگا‘

0
0

2047تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی: سسودیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی۔مسٹر سسودیا نے آج یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ملک کے ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ اسکول بنائے بغیر، بچوں کو اچھی تعلیم دیے بغیر، اسپتال بنائے بغیر اور علاج معالجے کے بغیر ملک کو ترقی یافتہ ملک بنالے گا تو وہ صرف جملہ باز ہی ہو سکتا ہے، ویژنری نہیں۔
مسٹر سسودیا نے آمریت کے خلاف لڑنے کے لئے سب کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا میں ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں جو این ڈی اے میں نئے شامل ہوئے ہیں، یہ مت سوچیں کہ صرف عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہی جیل جائیں گے، ان کا نمبر بھی آئے گا۔ اپوزیشن متحد ہو کر گرجتی ہے تو اروند کیجریوال بھی 24 گھنٹے کے اندر باہر آجائیں گے۔ ہم سب کو ‘تاناشاہی ہندوستان چھوڑو’ کے لیے لڑنا ہوگا۔
بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھگت سنگھ کے شاگرد ہیں اور ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بی جے پی کے طوطے اور مینا کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، وہ بابا صاحب کے آئین سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔ ہم ان کی آمریت، جیل اور طوطی مینا سے نہیں ڈرتے۔ اے اے پی کے لیڈر نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ سات آٹھ مہینوں میں انصاف مل جائے گا لیکن اس میں 17 مہینے لگ گئے، بالآخر سچائی کی فتح ہوئی۔
قبل ازیں مسٹر سسودیا کنبہ کے ارکان اور پارٹی لیڈروں کے ساتھ کناٹ پلیس کے قدیم ہنومان مندر پہنچے جہاں انہوں نے بجرنگ بلی کے درشن کئے۔ اس دوران انہوں نے بجرنگ بلی کی پوجا کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ یہاں ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم پی سنجے سنگھ، وزیر سوربھ بھردواج، آتشی اور دیگر سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔ اس کے بعد مسٹر سسودیا بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے۔ یہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو ہاتھ جوڑ کر نمن کیا اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا