’انقلاب کی تلوار خیالات کے پتھر پر تیز ہوتی ہے‘

0
0

ایم اے ایم کالج میں’آزادی کی جدوجہد اور قومی ہیروز‘ پر ضلعی سطح کا کوئز منعقد ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍78 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے بینر تلے منعقد ہونے والے تقریبات اور مقابلوں کے تسلسل میں مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں کالج پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) بی بی آنندکی رہنمائی میں ضلعی سطح کے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرپروفیسر (ڈاکٹر) ایس پی سرسوات (نوڈل پرنسپل، جموں ڈویژن کالجز) مہمان خصوصی تھے۔ وہیںپروفیسر امیت شرما اور پروفیسر رومیکا بھسین کوئز ماسٹر تھے۔ واضح رہے یہ پروگرام یکم اگست سے 15 اگست 2024 تک جشن آزادی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق منعقد کیا گیا تھا۔
تاہم کوئز مقابلے کا موضوع ’’جدوجہد آزادی اور قومی ہیروز‘‘تھا۔دریں اثناء کوئز مقابلہ تین مرحلوں میں منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع جموں کے مختلف کالجوں کی 15 ٹیموں نے ابتدائی اسکریننگ سیشن میں حصہ لیا جس میں صرف 6 ٹیموں نے سیمی فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل راؤنڈ میں 04 ٹیمیں تھیں۔ تاہم مولانا آزاد میموریل کالج کو پہلا ، جی ڈی سی کھوڑ کو دوسرا اور جی ڈی سی اکھنور کو تیسرا انعام ملا۔وہیںکالج میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کئی طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
وہیں پروفیسر لوکیشا دبگوترا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر امت پال کور، ڈاکٹر کلدیپ رینا، پروفیسر دیپ چند، ڈاکٹر کیلاش شرما (این ایس ایس پی او)، پروفیسر دھیرج کمار بھردواج (این ایس ایس پی او)، پروفیسر لوکیشا ڈبگوترا (این ایس ایس پی او)، پروفیسر محمد اشرف (این سی سی اے این او)، ڈاکٹر انیل سنگھ، ڈاکٹر ہربھجن سنگھ نے پورے پروگرام کو منظم کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی، پروفیسر (ڈاکٹر) ایس پی سرسوت نے اپنے خطاب میں قوم کی آزادی کے لیے ہمارے آزادی پسندوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انگریزوں سے محنت سے حاصل کی گئی آزادی کے تحفظ پر زور دیا جنہوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے ہندوستان کو اس کے بھرپور وسائل سے محروم کردیا۔وہیں کالج کے پرنسپل، پروفیسر (ڈاکٹر) بی بی آنند نے جدوجہد آزادی کے قومی ہیروز کو یاد رکھنے پر زور دیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شاندار ماضی سے آگاہی کے لیے اس طرح کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس نے ہمارے آج کو تشکیل دیا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا