پیرس، 10 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان ریتیکا ہڈا نے ہفتہ کو پیرس اولمپک 2024 گیمز میں خواتین کے فری اسٹائل 76 کلوگرام مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی ناگی برنڈیٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
آج کھیلے گئے میچ میں ہڈا نے برنڈیٹ کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 12-2 سے شکست دی۔
ہندوستانی پہلوان نے اپنے اولمپک ڈیبیو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فتح حاصل کی۔
کوارٹر فائنل میں ہڈا کا مقابلہ کرغزستان کے ایپیری میڈیٹ کائیزی سے ہوگا۔ایپیری میڈیٹ کائیزی دو بار کی ایشیائی چیمپئن ہیں اور اس نے عالمی چیمپئن شپ 2023 میں اس زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔