نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو زیادہ پیداوار دینے والی، آب و ہوا کے موافق اور بایو فورٹیفائیڈ فصلوں کی 109 اقسام جاری کریں گے۔
ہفتہ کو یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس موقع پر مسٹر مودی کسانوں اور سائنسدانوں سے بھی بات کریں گے۔
مسٹر مودی 61 فصلوں کی 109 اقسام جاری کریں گے، جن میں 34 کھیت کی فصلیں اور 27 باغبانی کی فصلیں شامل ہیں۔ کھیت کی فصلوں میں مختلف اناج کے بیج بشمول باجرہ، چارے کی فصلیں، تیل کے بیج، دالوں، گنا، کپاس، ریشہ اور دیگر فصلوں کے بیج جاری کیے جائیں گے۔ باغبانی کی فصلوں میں مختلف اقسام کے پھل، سبزیاں، پودے لگانے والی فصلیں، ٹبر کی فصلیں، مصالحہ جات، پھول اور ادویاتی فصلیں جاری کی جائیں گی۔