چھوٹی جیل سے بڑی جیل میں آ رہے ہیں سسودیا: وج

0
0

چنڈی گڑھ، 10 اگست (یو این آئی) ہریانہ کے سابق وزیر داخلہ انل وج نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر منیش سسودیا کے جیل سے باہر آنے پر ہفتہ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیسودیا چھوٹی جیل سے بڑی جیل میں آ رہے ہیں۔
مسٹر وج نے کہا کہ مسٹر سسودیا کو ہفتے میں دو دن پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانی ہے، ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کہیں نہیں جا سکتے، اس لیے وہ چھوٹی جیل سے بڑی جیل میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب رہائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر موہن لال بڈونلی کا بیان آیا تھا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 25 فیصد نئے چہروں کو موقع دے گی۔ مسٹر بڈونلی کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، اگر ضروری ہو تو 25 فیصد ہی کیوں تمام اراکین اسمبلی کا ریکارڈ دیکھ کر ہی ٹکٹ دیے جانے چاہئیں۔
مسٹر وج نے کہا کہ ہریانہ کے کھلاڑی امن سہراوت نے ملک کے لیے ایک اور تمغہ جوڑا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں اب تک جتنے بھی تمغے آئے ہیں، ان میں سے تقریباً تمام تمغے ہریانہ کے کھلاڑیوں نے جیتے ہیں، کیونکہ یہ اس کی مٹی میں کھیل بسا ہوا ہے اور بچہ بچہ اسے جانتا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1623

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا