مودی نے نیرج کی مدد کرنے کا وعدہ کیا، ان کی چوٹ کی تفصیلات مانگیں

0
0

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپک جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا سے رابطہ کیا ہے اور ان سے حالیہ مقابلوں کے دوران لگنے والی چوٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔

چوٹ کے باوجود نیرج نے پیرس اولمپک جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیر اعظم کے اس اقدام کی حکومت کے اپنے کھلاڑیوں کو فتوحات اور چیلنجز دونوں میں سپورٹ کرنے کے عزم کی ایک مثال کے طور پر تعریف کی جا رہی ہے۔

نیرج کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے ان کے عزم اور لڑنے والے جذبے کی تعریف کی۔ زخمی ہونے کے باوجود نیرج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’آپ نے ایک بار پھر ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور ہندوستان کے لوگ آپ کو میچ کے دوران بہت امید کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔‘‘

اس کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ جب ہم ملیں گے تو آپ مجھے اپنی چوٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔ ہم اس پر بات کریں گے اور معلوم کریں گے کہ میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا