لیفٹیننٹ گورنر نے ریاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے شہری بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرری کا خط سونپا
لازوال ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہمدردی کی بنیاد پر، محترمہ رینو شرما زوجہ وجے کمار، جو ریاسی دہشت گردانہ حملے میں مارا گیا تھا کو تقرری کا خط سونپا۔
واضح رہے ریاسی کا رہنے والا وجے کمار یاتریوں کو لے جانے والی بس چلا رہا تھا جس پر 09 جون کو دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
وہیں لیفٹیننٹ گورنر نے شہید شہری کے اہل خانہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر وشیش پال مہاجن، ڈپٹی کمشنر ریاسی، اور وجے کمار کے اہل خانہ بھی راج بھون میں موجود تھے۔