کانگریس: دھوکہ دینے والے ’ آستین کے سانپوں‘ سے کارکن رہیں خبردار: دگ وجے

0
0

بھنڈ، 10 اگست ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کو کانگریس کو دھوکہ دینے والے ’آستین کے سانپ‘ جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔
مسٹر سنگھ کل ضلع کے لہار میں کانگریس پارٹی کے حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈروں نے مبینہ طور پر بی جے پی حکومت کے اشارے پر کانگریس کارکنوں کے خلاف جھوٹی کارروائی کے تعلق سے احتجاج کیا۔
احتجاج میں موجود کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے الزام لگایا کہ کانگریس نے تہیہ کیا ہے کہ بی جے پی کے لیے کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔ اس کے لیے الگ سیل بھی بنایا جا رہا ہے۔ سیل میں آنے والے معاملوں کو اکٹھا کرکے عدالت میں لے جایا جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کو اپنی آستین کے سانپوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس دوران انہوں نے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عہدیدار کانگریسی کارکنوں کو جھوٹے طور پر پھنساتے ہیں تو وہ اس کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں۔
اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر اور لہار کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر گووند سنگھ جذباتی ہو گئے۔ آنکھوں میں آنسو لیے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ بہانے والے کارکنوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ فرضی مقدمات درج کر رہی ہے۔
پروگرام ختم ہونے کے بعد لیڈڑوں نے کلکٹریٹ کا محاصرہ کیا اور کلکٹر سنجیو سریواستو کو میمورنڈم سونپا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا