میکرون نےغزہ سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا

0
0

پیرس، 10 اگست (یو این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فرانس کی حمایت کی تصدیق کی ہے جس کا مقصد تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا، غزہ کے شہریوں کی حفاظت اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچانا ہے۔ یہ اطلاع ایلیسی پیلس نے دی۔
میکرون نے یہ تبصرہ جمعہ کے روز مصری صدر عبدالفتح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔
فون پر بات چیت کے دوران، میکرون اور دونوں عرب رہنماؤں نے دو ریاستی حل پر مبنی بحران کے دیرپا اور قابل اعتبار تصفئے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
فرانسیسی رہنما نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ایک ایسے سیاسی ڈھانچے کی وضاحت کی جائے جو خطے میں امن و سلامتی کو بحال کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا