بیگوسرائے، 10 اگست (یو این آئی) بہار کے بیگوسرائے ضلع کے بچھواڑہ تھانہ علاقے میں مجرموں نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گلا کاٹ کر قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ چرنجیوی پور گاؤں کے وارڈ نمبر 12 ٹھٹھہ رسد پور میں مجرموں نے جمعہ کی دیر رات سنجیون مہتو (40)، اس کی بیوی سنجیتا دیوی اور بیٹی سپنا کماری (10) کا گلا کاٹ کر قتل اور بیٹے انکش کمار کو زخمی کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمی انکش کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔