جموں وکشمیر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

0
0

کرالہ گنڈ میں لاکھوں مالیت کی جائیداد منسلک
جاوید میر
کپواڑہمنشیات کے خلاف مسلسل کریک ڈاو ¿ن کے دوران پولیس نےمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کرالہ گنڈ میں ایک بدنام منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہندوارہ پولیس نے ہم پورہ کرالہ گنڈ میں ایک کنال 8مرلہ کے باغات کی اراضی کو ضبط کر لیا ہےجس کا تعلق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق احمد میر عرف چکو ولد غلام نبی میر ساکنہ موضع بیگ پورہ کرالہ گنڈہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68ایف کے تحت کی گئی ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق مشتاق احمد میر این ڈی پی ایس کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے، جس میں پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 75/2020 اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/22 کے تحت ایف آئی آر نمبر 91/2018 شامل ہے۔ پولیس سٹیشن ڈنگی وچہ سوپور میں ہے ، کرالہ گنڈ پولیس کی تحقیقات کے دوران منسلک جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ یہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے خریدی گئی تھی۔واضح رہے مشتاق احمد میرفی الحال کوٹ بلوال جموں میں پی آئی ٹی-این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل میں مقید ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتاق احمد میرکی جائیداد کی ضبطگی ہندوارہ پولیس کی مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئی ہےجس میں اس کے غیر قانونی حصول کو نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے منسلک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوسائٹی کے ممبران نے اس اقدام کی ستائش کی،اور منشیات کی وسیع لعنت سے نمٹنے کے لئےہندوارہ پولیس کے عزم پر زور دیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا