فوج کی جانب سے ناردی بالا اکھنور میں شجرکاری مہم کا انعقاد

0
0

جواہر نوودیا ودھیالہ کے اساتذہ کے ساتھ 50 طلباءنے 100 سے زیادہ درخت لگائے
لازوال ڈیسک
اکھنورہندوستانی فوج نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تھیم کے ساتھ ایک خصوصی شجر کاری مہم کا اہتمام کیا۔ یہ مہم جواہر نوودیا ودیالیہ، ناردی بالا میں 09 اگست 2024 کو منعقد کی گئی جس میں دو جموں وکشمیر این سی سی بٹالین کے کل 50 این سی سی کیڈٹس اور جواہر نوودیا ودھیالہ کے اساتذہ کے ساتھ 50 طلباءنے 100 سے زیادہ درخت لگائے۔واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے 05 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر’ایک پیڈ ما کے نام‘ مہم کا آغاز کیا تھا اور وزارت دفاع نے ڈی آر ڈی او، ڈیف پی ایس یو کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 15 لاکھ درخت لگانے کی مہم شروع کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا