بابا بڈھا امرناتھ یاترا: پہلے قافلے نے بابا کا درشن کیا

0
0

جموں، 8 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں شری بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کے پہلے قافلے نے جمعرات کی صبح مندر میں بابا کا درشن کیا۔7 سو یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کا یہ قافلہ بدھ کی شام پونچھ پہنچ گیا تھا۔ یہ یاترا 7 اگست سے شروع ہوئی اور 20 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں آنند جین نے بدھ کے روز جموں میں یاتری نواس سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا تھا۔دریں اثنا یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ایک یاتری نے کہا کہ یاتریوں میں یاترا کے حوالے سے کافی جوش وخروش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے پر امن ماحول ہے لہذا یاتریوں کو یہاں آکر بابا کا درشن کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے یہاں بہترین انتظامات کئے ہیں اور سیکورٹی کا بھی کڑی بند وبست کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا