شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 574 یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ

0
0

جموں، 8 اگست (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 5 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
بتادیں کہ 29 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 5 لاکھ سے زیادہ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی اونچائی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضاب ہوئے ہیں اور اس طرح سال گذشتہ کی یاترا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔سال گذشتہ کی یاترا جو 62 دنوں پر محیط تھی، کے دوران صرف ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے یاترا انجام دی تھی۔
بتادیں کہ سال گذشتہ شری امرناتھ جی یاترا 30 جون سے شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی علی الصبح 5 سو 74 یاتری 17 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تمام یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا