فیروز پور، 8 اگست (یو این آئی) منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، فیروز پور پولیس نے ہند- پاک سرحد کے قریب دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے 6.655 کلو گرام ہیروئن اور 6 لاکھ روپے کی ڈرگ منی برآمد کی ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ تکنیکی معلومات حاصل کرنے کے بعد، ضلع فیروز پور کی سی آئی اے ٹیم نے کامیابی کے ساتھ مہم چلائی اور ضبطی کی۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اسمگلروں کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جا رہی ہے۔