ماسکو، 8 اگست (یو این آئی) فضائی دفاعی دستوں نے روس کے کرسک علاقے کے آسمان میں یوکرین کے سات میزائلوں کو مار گرایا۔ یہ اطلاع کرسک ریجن کے قائم مقام گورنر الیکسی سمرنوف نے جمعرات کو دی۔
مسٹر سمرنوف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’فضائی دفاعی فورسز نے کرسک علاقے کے آسمان میں یوکرین کی مسلح افواج کے سات میزائلوں کو مار گرایا۔‘‘