حکومت کی پالیسیوں پر ٹیکس دہندگان کا اعتماد بڑھا ہے: سیتا رمن

0
0

کہااپوزیشن صحت اور لائف انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی پر سیاست کر رہی ہے: سیتا رمن
یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس بجٹ میں متوسط طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے اور تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹوتی 50 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو لوک سبھا میں فنانس بل 2024 (2) پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے وقت ترقی یافتہ ممالک میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ اخراجات کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایات دیں۔ اس ہدایت کے بعد حکومت نے 2020 اور 2023 کے درمیان کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 2014 میں ٹیکس دہشت گردی اور لوگوں سے پیسے بٹورنے کی شکایات تھیں لیکن مودی حکومت نے اس دور کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بڑھا ہے۔ ایم ایس ایم ای کو نئے ٹیکس دہندگان سے زیادہ فائدہ ہوا ہے، اس عبوری بجٹ میں 19 لاکھ ٹیکس دہندگان پر ٹیکس کی مانگ کو ہٹا دیا گیا تاکہ ٹیکس تنازعہ کو ختم کیا جا سکے۔ بجٹ میں اینجل ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جو 2012 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسے استحصالی بجٹ بتا کر تنقید کر رہی ہے جبکہ یہ اینجل ٹیکس خود کانگریس حکومت کے دور میں لگایا گیا تھا۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حصص اور سیکورٹیز میں سرمایہ کاری پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے چھوٹ کی حد 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1.25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے متوسط طبقے کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں جو متوسط طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی بات کرتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب آمدنی پر 98 فیصد تک ٹیکس ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2004 سے 2014 تک بڑے پیمانے پر کرپشن کا ماحول نہ ہوتا تو آج ملک کی معاشی حالت بہتر ہوتی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے انشورنس پریمیم پر گڈز اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کے فیصلے کو لے کر اپوزیشن کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور پوچھا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تحت ریاستوں سے کوئی کارروائی کی ہے؟ کیا اس سلسلے میں وزیر خزانہ کو کوئی خط لکھا گیا ہے؟۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ریاستوں کے ذریعہ انشورنس پریمیم پر ٹیکس لگانے کا نظام جی ایس ٹی سے پہلے موجود تھا اور اسی نظام کو جی ایس ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے کئے گئے نکات کو جی ایس ٹی کونسل کے سامنے رکھیں گی کیونکہ کونسل نے اپنی 31ویں، 37ویں اور اس کے بعد کی میٹنگوں میں اس پر بحث کی ہے۔
لائف اور ہیلتھ انشورنس پالیسیوں پر جی ایس ٹی ہٹانے کے معاملے پر سینئر مرکزی وزیر کے خط کے بارے میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اپوزیشن اس پر سیاست کر رہی ہے۔ وزرائ￿ دوسروں کی یادداشتوں پر ایسے خط لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی سے پہلے ہر ریاست میں ہیلتھ ٹیکس لگایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن نے اپنی ریاستوں کے وزرائے خزانہ کو خط لکھا ہے اگر ایسا کوئی مطالبہ ہے؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا