محکمہ فوڈسپلائی کی اسکیم برائے نام ؛صارفین کو بالکل بھی فائدہ نہ ملا!

0
0

محکمہ کے ملازمین کی جانب سے کام کاج میں کوتاہی کا خدشہ، حکام معاملہ کی تحقیقات کرے۔ اشتیاق احمد لون
ندیم اقبال کٹوچ

رام بن؍؍ریاست میں محکمہ فوڈ سِول سپلائی اینڈ کنزیومر افیرس FCS&CA  کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیم ضلع رام بن کے اندر برائے نام ہی ہے جہاں صارفین اس اسکیم سے محروم ہیں اس بات کا ذکر پنچائت گھاڑی کے سرپنچ اشتیاق لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اْن کا کہنا تھا کہ اگر چہ تین سال سے یہ اسکیم چلائی جا رہی پے لیکن ابھی تک ضلع رام بن کے اندر ہزاروں صارفین کو اس اسکیم سے محروم رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر اسکیم سے صارفین کو فائدہ نہ پہنچایا جائے تو محکمہ کے ملازمتیں کی کارکردگی پو شک و شعبات پیدا ہوتے ہیں کہ آخر اس اسکیم کو دفن کیوں کیا جا رہا ہے مسٹر لون کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے ضلع رام بن کے اندر محکمہ FCS&CA نے MMSFESکو بند کر دیا ہے کیونکہ گزشتہ چار سال سے کسی بھی فرد کو اس اسکیم کے تحت فائدہ نہیں پہنچایا گیا ہے انہوں نے محکمہ کے اس رویہ پے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائے تاکہ صارفین کو بلا کسی خلل کے اسکیم کا فائدہ پہنچ سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا