جھلاس بھیرہ تا جھلاس اپر سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کی شروعات

0
0

ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے کیا افتتاح ، عوام نے کیا خوشی کا اظہار
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک پونچھ کے جھلاس گاو ¿ں میں عوام کے ایک دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے جھلاس بھیرہ تا جھلاس اپر سڑک پر تارکول بجھانے کے کام کی شروعات کرواتے ہوئے اس کا افتتاح کیا جس پر وہاں کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عبدالغنی کے حق میں نعروں کی صدائیں بلند کیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے علاقہ کے لوگوں نے چوہدری عبدالغنی کے کام اور انکے کام کرنے کے طریقہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے انہیں سات دہائیوں کا سب سے بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے ہر محاذ پر انکا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ کانگریس ضلع جنرل سکریٹری گلزار جٹ کے علاوہ علاقے کی ممتاز شخصیات بھی موجود رہیں۔چوہدری عبدالغنی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر گاو ¿ں کو رابطہ سڑک سے جوڑ وہاں کی ترقی کرنے کے خواہشمند ہیں اور علاقے کے ہر گھر تک بنیادی سہولیات جس میں سڑک، پانی، بجلی، صحت، تعلیم، روزگار وغیرہ شامل ہیں پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔علاقے کی ممتاز شخصیات نے کہا کہ سات دہائیوں سے عوام کو صرف بیوقوف بنا کر وو ¿ٹ لیے جارہے تھے تاہم پہلی بار انہوں نے کوئی صحیح فیصلہ کیا جس کے نتائج آج وہ زمینی سطح پر ترقی کی شکل میں دیکھ رہے ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اسی شیر و دلیر لیڈر کو موقع فراہم کریں گے تاکہ ان علاقوں کی زمینی سطح پر ترقی ہوپائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا