پہاڑی ہوسٹل راجوری کی حالت خستہ ،سرکار غفلت میں

0
0

بچوں کے لئے کوئی راحت نہیں ،عمارت کی خستہ حالت اور گرم بستر کی شدید کمی
عمرارشدملک

راجوری : پہاڑی طبقہ کے بچوں کے لئے حکومت نے تمام اضلاع میں پہاڑی ہوسٹل قائم کئے تھے تاکہ پہاڑی طبقہ کے بچوں کو تعلیم اور دیگر سہولیات دستیاب ہوسکے لیکن ضلع راجوری میں بائز پہاڑی ہوسٹل دنیا کا واحد ایسا ہوسٹل ہے جہاں کچھ بھی نہیں ہے صرف ایک ٹوٹی پھوٹی عمارت کو چھوڑ کر سب کچھ کاغذوں میں موجود ہے ۔تفصیلات کے مطابق بائز پہاڑی ہوسٹل راجوری کی حالت کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ ریاستی حکومت کی کارکردگی کیا تھی اور کیا ہے ۔ آج کی تاریخ میں راجوری کے بوئز پہاڑی ہوسٹل میں 150بچے ہیں جن کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان بچوں کے مقابلے میں 80بیڈ ہیں اور سردی کے اس موسم میں گرم بستر تو نہ کے برابر ہیں کیونکہ گرم بسترکی حالت کافی خستہ ہے کیونکہ عرصہ دراز سے گرم بستر سرکاری کی طرف سے فراہم نہیں کئے گے ۔بوئز پہاڑی ہوسٹل کی عمارت کسی گھنڈرات سے کم نہیں ہے کیونکہ ٹوٹے پھوٹے دروازے کھڑکیاں اور دیواروں کی حالت بھی خستہ ہوچکی ہے ۔ڈئینگ حال میں بھی کُرسیوں کی بڑی کمی ہے جس سے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور یہاں تک کے بیت الخلاء بھی ایک بڑی پریشانی ہے کیونکہ پُرانے والے بیت الخلاء کی حالت کافی خراب ہوچکی ہے اور جو دوسال قبل تعمیر کئے تھے ان میں فوج کسی کو جانے نہیں دیتی ایسے میں بچوں کے لئے پہاڑی ہوسٹل کسی کھنڈرات سے کم نہیں ہے اور حکومت غفلت میں تماشائی بنی ہوئی ہے اور پہاڑی بورڈ نے بھی پہاڑی ہوسٹلوں کی طرف کبھی توجہ نہیں دی اور جوبھی فنڈس دستیاب ہوئے ان کا غلط طریقہ سے استعمال کیا گیا اور پہاڑی بورڈ کی وجہ سے راجوری ہی نہیں بلکہ تمام اضلاع میں پہاڑی ہوسٹلوں کی حالت خستہ ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا