ترقی اور خوشحالی کے لئے امن ناگزیر ہے:سنہا

0
0

کہاسیکورٹی کی بہتر صورتحال سے جموںوکشمیرامن ،استحکام اورخوشحالی کے دورکی طرف گامزن ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج آرمی وار کالج مہو میں ہائیر کمانڈ کورس کر رہے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں سے خطاب کیا۔ اَفسران اور فیکلٹی ممبران شمالی محاذ کے دورے پر ہیں۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی تبدیلی، ایک مؤثر اور جوابدہ اِنتظامیہ کے کردار میں’’پورے حکومتی نقطہ نظر‘‘ پر زور دیا جس نے لوگوں کے لئے حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ سیکورٹی کی بہتر صورتحال نے جموں و کشمیریوٹی کو امن ، استحکام اور خوشحالی کے دور کی طرف گامزن کیا ہے اور یہ لوگوں کے عزم کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ میرا پختہ یقین ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے امن ناگزیر ہے۔ ہم دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اَقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ یہ یقینی بنائے گا کہ ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مختلف اَقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے تیز رفتار عمل درآمد سے اِقتصادی بحالی نے معیشت کو فروغ دینے ، روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے میں اِضافے کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی مساوات اور مواقع تک مساوی رَسائی ہمارا عزم ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور سکل ڈیولپمنٹ کے لئے اُٹھائے گئے تمام تر اَقدامات کی وجہ سے تبدیلی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا مقصد فائدہ مند روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔اِس موقعہ پر میجر جنرل گورو گوتم، آرمی وار کالج کے فیکلٹی ممبران اور سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران راج بھون میں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا