لازوال ڈیسک
جموں//رائٹرس کلب ،کے ایل سہگل ہال ،جموں اینڈکشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزمیں ڈوگری کے نامورشاعروادیب عبدالقادرکنڈریاکے ڈوگری شعری مجموعہ ’گوتے گئے گوتے “کی رسم رونمائی کےلئے منعقدہ پروقار تقریب کے دوران گوجری ادیب اورصدرگوجری لٹریری جموںطارق ابرارسمیت اُردو،ڈوگری اورپنجابی زبانوں کی ادبی تنظیموں کے عہدیداران وادبی اورسماجی شخصیات کومتعلقہ زبانوں کی ترقی اورفروغ کے ساتھ ساتھ سماج میں بہتری لانے کےلئے سرگرم شخصیات کی مختلف شعبہ ¿ حیات میں شاندارخدمات انجام دینے کےلئے عزت افزائی کی گئی۔اس دوران تقریب کی صدارت کے فرائض صدرڈوگری سنستھاجموں پروفیسرللت منگوترہ نے انجام دیئے۔اس موقعہ پرپدم شری بلونٹ ٹھاکرمہمان خصوصی،سیکریٹری کلاکیندرسوسائٹی جموں ڈاکٹرجاویدراہی مہمان ذی وقارتھے۔تقریب کے دوران پروفیسرویناگپتا،ڈگرمنچ کے صدرموہن سنگھ ،گوجری لٹریری سوسائٹی جموں کے صدرطارق ابرار ،ٹیم جموں کے چیئرپرسن زورآورسنگھ ،پنجابی لیککھ سبھا کے ڈاکٹردلجیت سنگھ رینہ،ادبی کنج جموں کے او م دلموترہ ،انجمن فروغ اُردوکی فوزیہ مغل،وشوکرمالٹریری اینڈریسرچ سنٹر،سٹیٹ موٹرگیراج کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدمعروف اورڈوگری سنستھاجموں کے صدرپروفیسرللت منگوترہ کوتوصیفی سندپیش کرکے ان کی خدمات کوسراہاگیا۔اُردو،ڈوگری ،پنجابی کے علاوہ گوجری زبان کےلئے طارق ابرارکی خدمات کوبھی سراہاگیا۔طارق ابرارگزشتہ کئی برسوں سے گوجری زبان وادب کی ترقی کےلئے سرگرم ہیں۔آپ کئی اُردواورگوجری کتابوں کے مصنف ومترجم ہیں۔اس کے علاوہ طارق ابرارآفیشل کلب ہاﺅس کے تحت بھی طارق ابرارنے گوجری کی ترقی کےلئے شانداررول انجام دیاہے۔موصوف نے گزشتہ پانچ برسوں میں متعددگوجری کانفرنسوں اورسیمی ناروں میں مختلف موضوعات پرمقالات پیش کرنے کے علاوہ اُردومیں درجنوں مضامین لکھ کرسماجی مسائل اُبھارنے میں کلیدی کردارنبھایاہے۔