مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر میں اہم تقریب کا ہوا انعقاد،مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانیؓ کو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
پونچھ//اہلسنت وجماعت کی مرکزی درسگاہ مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام ومدرسہ اشرفیہ خدیجہ الکبری للبنات شاہ ہمدان نگر کھنیتر پونچھ جموں وکشمیر میں آل انڈیا علماءومشائخ بورڈیونٹ ضلع پونچھ کے زیرِ اہتمام عرس مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا جسمیں ضلع پونچھ کے نامور علمائے کرام ومفتیان عظام نے شرکت فرمائی پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے مدرسہ کے ایک ہونہار طالب علم نے کیا اسکے بعد نعت مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم گنگنائی گئی اور پہر کثیر طلباءنے منقبت درشان غوث العالم مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ پیش فرمائیں بعد میں تشریف لائے ہوئے مہمان محقق عصر خطیب الاسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد معروف اشرفی جامعی صاحب صدر المدرسین جامعہ معین السنہ ڈینگلہ پونچھ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اولیاءکرام کی سیرت پر پر مغز خطاب فرمایا اور فرمایا کہ حضرت مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ مادر زاد ولی ہیں اور اسکے باوجود انہوں نے درسگاہ میں بیٹھ کر کم عمری میں قرآن شریف قرائت سبعہ کے ساتھ حفظ کر لیا اور 14سال کی عمر میں تمام علوم حاصل کر لیے اور 15سال کی عمر میں سمنان کے تخت نشیں ہوئے عرصہ 10سال بادشاہت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دینے کے بعد حضرت خضر علیہ السلام نے بشارت دی کہ آپ کو ملک ہند میں خدمت دین انجام دینی ہے یہ حکم ربی سنتے ہی دوروز کے اندر سلطنت چھوڑ کر ملک ہند کا سفر فرمایا حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کی بے شمار کرامات ہیں آپ بھی آپ کے آستانے پر ہر وقت ہزاروں کا مجمع رہتا ہے اور بیمار آسیب زدہ اور طرح طرح کی پریشانی لیکر آنے والے مخدومی فیضان سے مالا مال ھو کر لوٹتے ہیں اور مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کا خاندان آج بھی کچھوچھہ شریف یوپی میں اور ملک کے مختلف حصوں میں اور بیرون ہند دینی وملی کاموں میں مشغول ہے آخر میں صدارتی خطبہ پیش فرماتے ہوے حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی ضلع صدر آل انڈیا علماءومشائخ ضلع پونچھ ومہتمم وبانی مدرسہ ھذا نے حضرت مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی کی چند کرمات بیان کی اور آئے ھوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام کی نظامت کے فرائض حضرت مولانا حافظ وقاری عبدالقدیر اشرفی نے انجام دیں اور حضرت مولانا حافظ وقاری محمد یوسف نے انتظامات کیے پروگرام میں شریک ہوئے علمائے کرام حضرت مولانا مفتی محمد عمران القادری جامعی صدر مفتی دارالافتاءمخدوم اشرف جہانگیر سمنانی حضرت مولانا حافظ محمد بشیر نقشبندی ،حضرت مولانا محمد عرفان مشہدی ،حضرت مولانا بشارت ،حضرت مولانا حافظ وقاری محمد اکرم ،سیدبشارت حسین ،ماسٹر نواز احمداور محمد رفیق بھٹی نے شرکت فرمائی محفل کا اختتام صلاةو سلام کے بعد دعا پر ہوا۔