اوور لوڈنگ ، تیز رفتار اور لا پرواہی کا مظاہرہ

0
0

بھلیسہ گندومیں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج
منظور سمسھال
بھلیسہ ٹریفک کی خلاف ورزی کے خلاف اپنی خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ڈوڈہ پولیس نے 6 اگست 2024 کو ایک مسافر گاڑی کو ضبط کیا اور گندو علاقے میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایک گاڑی میٹاڈور زیر نمبرJK06A-3799 ، جسے ڈرائیور ذاکر حسین ولد محمد سائیں ساکنہ کینچہ بٹولہ تحصیل کاہرہ چلا رہا تھا، جوڈوڈہ سے گندو کے راستے چوناری جا رہا تھا جس نے جلدی اور لاپرواہی کے ساتھ تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا جس سے عوام اور سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں اور اس پر سوار مسافروں کو خطرہ لاحق ہوا۔وہیں چیکنگ کے دوران گاڑی میں بیٹھنے کی گنجائش کے خلاف 09 مسافرزیادہ پائے گئے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 81/2024 درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا