انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو فوری امداد درکار : چوہدری محمد اکرم
منظور حسین قادری
سرنکوٹحالیہ دنوں خطہ پیرپنچال کے متعدد علاقہ جات میں موسمی تغیر تبدل کے مابین جہاں دور دراز علاقہ جات میں ہوئے نقصانات وہیں پنچایت اپر سرنکوٹ جڑانوالی وارڈ نمبر 02میں شدید وموسلا دھار بارش کے کارن رہائش مکانات زمین بوس ہوئے قابل کاشت اراضی میں شگاف پڑنے سے اہل مکینوں اور کسانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا سابق ایم اے چوہدری محمد اسلم جائے حادثہ پر پہنچے متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہونے کے بعد نقصانات بارے ضلع کمشنرپونچھ یاسین محمد چوہدری اس بھیانک حادثہ بابت صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے سرکار وانتظامیہ سے فوری معاوضہ کے طور امداد کئے جانے کی مانگ کی واضح رہے حادثہ کی خبر سنتے ہی تحصیلدار سرنکوٹ اکبر حسین چوہدری مع عملہ موقع پر پہنچے اور نقصانات کا موقع ملاحظہ کیا۔